سوات، پولیس ان ایکشن،5ہزار گرام چرس اور 4 سو گرام ہیروئن بر آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران یس ایچ اُو تھانہ خورشید خان شہید خوازہ خیلہ عمر رحیم خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش میاں سید جمال ولد میاں سید انور ساکن بھٹئی خوازہ خیلہ کے قبضہ سے 1058گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 9DKPCNSAتھانہ خوازہ خیلہ درج رجسٹرڈ کی گئی۔ ایس ایچ اُو مٹہ نواب خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شفیع اللہ ولد خکلے سکنہ سمبٹ چم کے قبضہ سے 725گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 9CKPCNSAتھانہ مٹہ درج درجسٹرڈ کی گی۔ ایس ایچ اُو چارباغ آیاز خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت ملزم عرفان اللہ ولد غلام رسول سکنہ آلہ آباد کے قبضہ سے 189گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت9CKPCNSAتھانہ چارباغ درج رجسٹرڈ کی گئی اسی طرح منشیات فروش عرفان اللہ ولد فضل محمد سکنہ شاہدرہ وتکے کے قبضہ سے 219گرام چرس اور 2لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 9C، 3/4PHOتھانہ چارباغ درجسٹرڈ کی گئی۔ ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر زاہد شاہ خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وحید اللہ ولداو ل خان سکنہ گلکارانو کورونہ شبقد ر چارسدہ کے قبضے سے 1004گرام چرس اور خالد خان ولد گل مندر سکنہ ہمیش کلے تخت بھائی ضلع مردان کے قبضے سے 1048گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف جرم 9DKPCNSAتھانہ بنٹر درج رجسٹرڈ کی جبکہ عنایت الرحمان ولد رسول خان سکنہ بنٹر کے قبضے سے 235گرام ہیروہین اور منشیات فروش اسد اللہ ولد محمد جان سکنہ غلنئی مہمند ایجنسی کے قبضہ سے 482گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف جرم 9Cتھانہ بنٹر درج درجسٹرد کی گئی۔ ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر خان ولد شیر ولی سکنہ مصطفی آباد کسکورونہ مردان کے قبضے سے 1010گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 9DKPCNSAاور منشیات فروش قیصر علی ولد اکبر علی سکنہ لنڈیکس حال گلکدہ نمبر ۳ کے قبضے سے 205گرام ہیروین برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت 9CKPCNSAتھانہ مینگورہ درج رجسٹرڈ کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More