ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی،جرمانے و گرفتاریاں

سوات (زما سوات ڈاٹ)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اغاز کیاتھا ۔ جس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ مدین کرم حیات خان معہ نفری پولیس نے سور پُل مدین ناکہ بندی کے دوران بحرین سے آتے ہوئے موٹر کار نمبر;657246;5663کے تلاشی لیتے ہوئے ڈگی سے 4عدد سلیپر برامد کرکے ملزم محمد رحمان ولد گل محمد سکنہ گری لگن کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو حوالہ کرکے 70ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

اسی طرح ایس ایچ او ملم جبہ جاوید اقبال خان بمعہ پولیس نفری نے دوران گشت ڈایئنا گاڑی سے 8عدد سرف برامد کرکے ملزم صاحبزادہ ولد بشر سکنہ منگر کوٹ کو گرفتار کرکے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دیکر ملزم کو محکمہ جنگلات نے50ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔

ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More