کبل پولیس نے لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کالام میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی برآمد کی

جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اغاز کیاتھا۔ جس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات کبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسمی احسان اللہ سکنہ میلہ گاہ سے 12عدد سلیپربرآمد کئے۔اسی طرح کالا م پولیس نے گاڑی سے 3عدد سلیپربرآمدکئے، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اغاز کیاتھا۔ جس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات کبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسمی احسان اللہ سکنہ میلہ گاہ سے 12عدد سلیپربرآمد کئے۔اسی طرح کالا م پولیس نے گاڑی سے 3عدد سلیپربرآمدکئے، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جا ئیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More