موجودہ حکومت نے پورا ملک ڈبودیا،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے گناہوں کے وجہ سے پورا ملک پانی میں ڈوب گیا ہے، مدین سوات میں سیلاب کے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود امدادی کاروائیاں نہ ہونے کے برا بر ہے جبکہ عوام کھلے آسمان تلے پڑے ہے متاثرین مدین کے ساتھ ہوں انکو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑو گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سنگوٹہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے کیا انہوں نے مدین سیلاب میں انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ سیلاب سے عوامی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جایئں کیونکہ دو ہزار دس کا سیلاب بھی اسی ماہ آیا تھا اور آج کراچی لاہور اور ملک کے دیگر حصے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور عوامی مشکلات پر دو پارٹیاں سیاست کر رہی ہے عوام کے ریلیف کا انکے پاس کوئی انتظام نہیں ہے اور حکومت نے بغیر کسی حفاظتی انتظامات وغیرہ کے اعلانات کئے اور نہ ہی عوام کو بروقت آگاہ کیا جس کے وجہ سے مدین سانحہ رونماء ہوا اور اب 48گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود وزیر اعلی کے آبائی علاقے میں امدادی کاروائیاں نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگ اپنے مدد اپ کے تحت امدادی کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے میں مصروف ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش بھی خود کر رہے ہیں انہوں نے کہا اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے کہا کہ ن لیگ متاثرین مدین، کالام کے ساتھ ہے اور انکو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More