حکومت کی ناقص کاکردگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے، امیر مقام

انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ بجلی، گیس بحران اورکمرتوڑمہنگائی سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ بجلی، گیس بحران اورکمرتوڑمہنگائی سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، حکومت کی ناقص اورغریب دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام سراپااحتجاج ہے، 4جولائی کوسوات میں حکمرانوں کی کمرتوڑمہنگائی اورغریب دشمن پالیسیوں کے خلاف جلسہ ہوگا، انشاء اللہ یہ جلسہ عوام کی بھرپور نمائندگی کاحق اداکرے گا، عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں انشاء اللہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں جلد ہی عوام دشمن حکومت سے عوام کونجات مل جائیگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خوازہ خیلہ میں قیموس خان کی رہائش گاہ پر حلقہ پی کے3کے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ اور ضلعی سینئرنائب صدر محبوب الرحمان نے بھی خطاب کیا، پارٹی عہدیداران اورکارکن کثیرتعدادمیں موجود تھے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کاجینامحال کردیاہے۔ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے معیشت کی بہتری بارے غلط اعدادوشمارکے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، ملک میں جاری بجلی وگیس بحران بڑھتی ہوئی بیروزگاری، کمرتوڑمہنگائی اورعوامی مشکلات میں بتدریج اضافہ ہی موجودہ حکمرانوں سلیکٹڈ حکمرانوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کاساتھ دے کر موجودہ کرپٹ اوربدعنوان حکمرانوں سے نجات حاصل کریں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ان ناقص پالیسیوں، مہنگائی اورعوامی مشکلات میں اضافہ کے خلاف 4جولائی کوسوات میں ہونے والے جلسہ میں لوگ بھرپور شرکت کرتے ہوئے حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں سے اپنے نفرت کااظہارکریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More