سوات یونیورسٹی میں مختلف منصوبوں کے لئے اہم فیصلے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکٹ اجلاس میں وومن کیمپس کے لئے خریدی گئی زمین اورشانگلہ کیمپس کے پراجیکٹ میں ایک سال کی توسیع اور نئی تعیناتی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوایونیورسٹیزایکٹ2012کے نفاذکے بعدسوات یونیورسٹی کادوسراجبکہ مجموعی طورپر 35 واں سینڈیکٹ اجلاس گزشتہ روزسوات یونیورسٹی کے چارباغ کیمپس میں زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہواجس میں سینڈیکٹ کے ممبران پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) غضنفرخان،چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئرسیدامتیازحسین گیلانی، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احسان اللہ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے یوسف خان،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے حیات الرحمان،رجسٹراریونیورسٹی آف سوات محبوب الرحمان،ٹریژارر ارشدعلی خان، ڈپٹی رجسٹرارفیاض احمدخان،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد علی، لیکچرارعبدالمتین،اسسٹنٹ رجسٹرارخورشیدعالم،اسسٹنٹ کنٹرولر محمدارشدعلی، پرنسپل گورنمنٹ گرلزڈگری کالج میڈم ریحانہ اورنواب علی پرنسپل کبل ایجوکیشن اکیڈمی نے شرکت کی۔اجلاس میں ایجنڈے پرموجود تمام نکات کوتفصیلی طورپرزیرغورلایاگیااوران کی منظوری دی گئی جبکہ گزشتہ سینڈیکٹ میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس کے پراجیکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ سوات یونیورسٹی کے وومن کیمپس کیلئے خریدی گئی زمین سے متعلق فیصلے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں شعبہ صحافت میں ایک اسسٹنٹ پروفیسراورجیالوجی میں ایک لیکچرارکی آسامی پرتقرری کی بھی منطوری دے گئی۔ اجلاس میں study leavesسے متعلق فیصلے کی منظوری سمیت مختلف شعبہ جات میں فرائض انجام دینے والے کئی اسسٹنٹ پروفیسرزکی کنفرمیشن بھی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے سینڈیکٹ کے اجلاس جوکہ چارباغ کیمپس میں پہلی بارمنعقدہوا، میں شرکت کرنے پرتمام ممبران کاشکریہ اداکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More