مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں پاگل کتوں کا راج قائم

مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں پاگل کتوں کی بھر مار، درجنوں افراد پاگل کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی،سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کے ویکسین کی عدم موجودگی سے متاثرہ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود نے ایک متاثرہ مریض سے ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں پاگل کتوں کی بھر مار، درجنوں افراد پاگل کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی،سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کے ویکسین کی عدم موجودگی سے متاثرہ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود نے ایک متاثرہ مریض سے ملاقات کے دوران کہا کہ سیدو شریف اور مینگورہ میں اوارہ کتوں سے بچوں سمیت مرد اور خواتین کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے جس کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینگورہ اور سیدو شریف میں تقریباً ایک درجن سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے اسپتال منتقل کئے جا چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More