سنٹرل اسپتال میں شیر خوار بچی مبینہ غفلت سے جاں بحق

سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں شیر خوار بچی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مینگورہ کے علاقہ لطیف آباد کے رہائشی سید کریم ولد عبدالکریم نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی بھتیجی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں شیر خوار بچی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مینگورہ کے علاقہ لطیف آباد کے رہائشی سید کریم ولد عبدالکریم نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی بھتیجی جس کی عمر بیس دن تھی کو سنٹرل اسپتال کے نرسری وارڈ میں علاج کی غرض سے پہنچایا تھا جہاں پر وارڈ کے باہر کھڑی خالہ نے انہیں اندر جانے نہیں دیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی، انہوں نے کہا کہ کافی دیر بعد ایک ڈاکٹر باہر آئے اور ان کی بچی کو اندر لے گئے لیکن وہ کچھ ہی دیر بعد فوت ہو گئی۔ سید کریم کے مطابق نرسری وارڈ کے باہر موجود خالہ نے ان کا وقت ضائع کیا اور ان کے ساتھ نہایت بدتمیزی کے ساتھ پیش آئی،انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مذکورہ خالہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More