رحیم آباد پولیس نے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کرلی

رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے دو افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق ہارون آباد اوڈیگرام میں ایک اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور ایک مکان پر چھاپہ مارا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے دو افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق ہارون آباد اوڈیگرام میں ایک اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 1410 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو ملزمان اشرف علی ولد شاہ ترین سکنہ گل کدہ اور ارشدعلی ولد خانزادہ سکنہ لابٹ مٹہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد رشتہ دار ہیں اور کئی عرصہ سے شراب کی بھٹی چلا رہے تھے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More