ان ٹریس اور عدم گرفتار ملزمان کو کیسے پکڑا جائے؟ اجلاس طلب

گذشتہ روز انوسٹیگیشن آفس سوات میں ایس پی انویسٹی گیشن سوات نزیر خان کی زیر صدارت اہم ان ٹریس اور عدم گرفتار ملزمان کے مقدمات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی،جس میں ایس پی انویسٹی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گذشتہ روز انوسٹیگیشن آفس سوات میں ایس پی انویسٹی گیشن سوات نزیر خان کی زیر صدارت اہم ان ٹریس اور عدم گرفتار ملزمان کے مقدمات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی،جس میں ایس پی انویسٹی گیشن نذیر خان کے علاوہ ڈی ایس پی آفسرزمان خان انوسٹی گیشن اور ضلع بھر کے تفتیش افسران نے شرکت کی. میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن نذیر خان نے عدم گرفتار ملزمان اور ان ٹریس مقدمات کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا اور تفتیشی مزید بہتر کرنے پر ایس پی صاحب نے لیکچر دیا افسران کو ان مقدمات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اور تمام تفتیشی افسران کو جملہ مقدمات کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرمقدمات کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیااور اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ تفتیش میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور انصاف کے تقاضوں پر مبنی تفتیش عمل میں لائیں. تاکہ گنہگار کو سزا اور مظلوم کو انصاف مل سکیں، کرپشن سے اجتناب کریں خدمت خلق کو اپنا نصب العین سمجھیں۔ سرکاری کام کی تکمیل بروقت کرنا یہ ٹائم اپ افسران پر امانت ہے امانت میں خیانت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہم ایک فیملی کے مانند ہے ایکدوسرے کی عزت اور خاص کر ڈیپارٹمنٹ کی عزت کو کسی قسم کی ٹھیس نہیں پہنچانا چایئے۔ سفارش سے گریز کریں کسی بھی افسران کا کوئی بھی مسئلہ ہوں میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور خصوصاً تھانوں میں آنیوالے سائلین کیساتھ حسن سلوک رواں رکھنے کی تلقین کریں.مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کثرنہ چھوڑی جائے، مظلوم اور فریادیوں کی دادرسی کریں. اور بے گناہ لوگوں کو مقدمات میں چالان نہ کیا جائے.اور اخر میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More