سوات میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ گڈ گورننس سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے مینگورہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ یونین کے اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمے کے لئے کاروائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ گڈ گورننس سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے مینگورہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ یونین کے اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمے کے لئے کاروائی مزید تیز کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرتے ہیں جس سے مقامی اور بین الاضلاعی امدورفت میں آئے روز مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ مسلہ خوشی اسلوبی سے ایک منظم پلان کے تحت حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مکمل پلان تشکیل دیا جا چکا ہے اور رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More