پولیس کا کام عوام کی حفاظت و خدمت ہے، نذیر خان

ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان نے کہا ہے کہ بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے، پولیس کا بنیادی کام عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہے، پولیس افیسران خدمت

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان نے کہا ہے کہ بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے، پولیس کا بنیادی کام عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہے، پولیس افیسران خدمت کے جذبے سے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ان خیالات اظہار انہوں نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیئں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نزیر خان نے واضح کر دیا کہ پولیس فورس میں جزاء اور سزاء کا بہترین عمل موجود ہے جس کے تحت دیانت داری اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے تمام رینک کے پولیس آفیسران کو بھر پور انعامات دیئے جائیں گے اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے، سرکاری کام میں عدم دلچسپی اور بد عنوانی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے انعام یافتہ پولیس آفیسرز اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اس اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More