کالاکوٹ میں سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ایک ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ایک ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں ملزمان شیربہادر،جاوید،فضل امین پسران مہتتم خان نے اپنی سوتیلی ماں مسماۃ سعدیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں چودہ سالہ ندا دختر مہتتم خان زخمی بھی ہوئی تھی۔زخمی ندا نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے سوتیلے بھائیوں نے جائیداد کے تنازعے پر گھر میں آکر میری ماں اور مجھ پر فائرنگ کی۔ زخمی ندا کی مدعیت میں نامزد چھ ملزمان شیر بہادر،جاوید،فضل امین، ارشد،عالمگیراور ذاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایس ایم جی کے ذریعے اپنی سوتیلی ماں اور بہن پر فائرنگ کی تھی ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا اور نامزد چھ ملزمان میں پانچ کو پابند سلاسل کردیا جبکہ ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More