الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

سوات میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر جنیدخان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کمراٹ رود کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے منظور کرلئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر جنیدخان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کمراٹ رود کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے منظور کرلئے ہیں، اس سال سوات موٹروے فیز ٹو پر باقاعدہ کام شروع ہوجائیگا، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے کابینہ کے وفد سے ملاقات کے دوران سوات میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنرجنید خان کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا کے خصوصی ہدایات پر صوبے میں سیاحت کی فروغ کے لئے کام ہورہاہے ، اس سلسلے میں سوات اور دیر کے لئے کمراٹ روڈ پر تعمیر جلد شروع کیا جائیگا ۔ جس کے لئے پہلے ہی پانچ ارب روپے منظور ہوچکے ہیں، جس سے علاقے میں سیاحت اور ترقی کا نیادور شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے فیز ٹو پر امسال باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ سیاحت کی فروغ کے لئے حکومت خصوصی توجہ دی رہی ہے اس سلسلے میں سوات الیکٹرانک میڈیا کا خصوصی کردار ہے جس کو انہوں نے سراہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More