علاقے کی صفائی ہم سب پر فرض ہے،کمشنر ملاکنڈ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ علاقے کے صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے، واساء اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے اس پاس کے علاقے صاف رکھیں، جہاں ماحول صاف ہو وہاں پربیماریاں کم ہوتی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ علاقے کے صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے، واساء اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے اس پاس کے علاقے صاف رکھیں، جہاں ماحول صاف ہو وہاں پربیماریاں کم ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع واساء کے سی ای او شیدا محمد خان اور واساء کے دیگر آفیسرز بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنے گھر سے لیکر پورے محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور واساء اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ اپنے اس پاس کے ماحول کے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ ہم ماحول کو انسان دوست بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More