سوات قومی کونسل کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا، شہریار امیرزیب

سوات قومی کونسل کے وفد نے شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب سے ملاقات کی۔وفد میں سوات قومی کونسل کے چیئرمین حاجی شہزاد،جنرل سیکرٹری مولانا عرفان اللہ اور یوتھ فورم کے چیئرمین رضا خان شامل تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات قومی کونسل کے وفد نے شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب سے ملاقات کی۔وفد میں سوات قومی کونسل کے چیئرمین حاجی شہزاد،جنرل سیکرٹری مولانا عرفان اللہ اور یوتھ فورم کے چیئرمین رضا خان شامل تھے۔ ملاقات میں سوات قومی کونسل کو مزید منظم کرنے اور قومی مسائل کو اجاگر کرنے پر جامع گفتگو کی گئی اور آئندہ میٹنگ کے لئے ٹائم فریم دیا گیا۔اس موقع پر شہزادہ میانگل شہریارامیرزیب نے کہا کہ ہم اپنی قوم کو منظم کریں گے اور ان کی خوشحالی و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام اقوام جو مظلوم ہے ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔علاقے میں امن اور خوشحالی کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More