سوات قومی کونسل کے وفد کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سوات قومی کونسل کے وفد نے ملاقات میں کہا کہ سوات کے لوگوں کے لئے محمود خان کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونا خوشحالی کی علامت ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات قومی کونسل کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی، وفد میں چئیر مین سردار شہزاد گجر، پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ،سابقہ ایم پی اے مولانا عرفان اللہ اورانور علی گجر ایڈوکیٹ شریک تھے، اس موقع پر ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان بھی موقع پر موجود تھے۔ سوات قومی کونسل کے وفد نے ملاقات میں کہا کہ سوات کے لوگوں کے لئے محمود خان کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونا خوشحالی کی علامت ہے، جتنے ترقیاتی کام محمود خان نے کئے ہیں وہ پہلے نہیں ہوئے، وفد نے وزیر اعلیٰ کے سامنے چند مطالبات بھی پیش کئے جس میں کبل اور تختہ بند کے درمیان سٹیل پل کی تعمیر جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے، کالام تا مہوڈنڈ روڈ کی تعمیر اور کالام شاہراہ پر کلوٹ کی بر وقت تعمیر کو ممکن بنانا،توتانو بانڈئی میں ایک جنازگاہ کی تعمیر اور اُس پر مسجد کی تعمیر علاقے کے لئے موزوں ثابت ہوں گی، وفد نے کہا کہ گجری زبان کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے،ایف سی میں قبائل کے ناموں پامڑا خیل،چوہان خیل،چیچی خیل،میر خیل،کٹھانہ خیل اور بجاڑ پر پلاٹون بنائیں جائے جبکہ توتانو بانڈئی میں جنازگاہ سے مدرسہ تک آدھے کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام مطالبات غور سے سنے اور اس کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی، سوات قومی کونسل کے وفد نے قومی ہیرو چوھدری رحمت علی کی جسد خاکی کو برطانیہ سے پاکستان منتقل کرنے  کا بھی مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے اس حوالے سے بات کروں گا اور جسد خاکی پاکستان لانے کی یقین دہانی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More