اقراء یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ کا احتجاج جاری،پولیس طلب

اقراء یونیورسٹی اوڈیگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف طلباء اور اساتذہ کا احتجاجی، پولیس طلب کر لی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اقراء یونیورسٹی اوڈیگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف طلباء اور اساتذہ کا احتجاجی، پولیس طلب کر لی گئی۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اُن کے اساتذہ کی بے عزتی کی ہے اور انہیں نوکریوں سے نکال دیا ہے، سوات کے پی ایچ ڈی اساتذہ کی بے عزتی ہمیں ہر گز برداشت نہیں، انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور اساتذہ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق طلباء کے احتجاج کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بھی طلب کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج دوپہر سے شروع ہے اورابھی تک جاری ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو پایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More