ڈی ایس پی اور ایس ایچ سیدو شریف کی کار کردگی کی پذیرائی

لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا گیا اور طلباء کا احتجاج بغیر کسی ہنگامہ آرائی کے اختتام پذیر ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں طلباء احتجاج کے دوران لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے پر ڈی ایس پی محمد اسحاق اور ایس ایچ او طارق علی کی اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پذیرائی کی گئی۔ مینگورہ سیدو شریف روڈ پر پیر کے دن سیکڑوں طلباء نے احتجاج کیا ، جس کے لئے سیدو شریف پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی، ڈی ایس پی محمد اسحاق اور ایس ایچ او طارق علی کی نگرانی میں پولیس اہلکار احتجاج کے دوران طلباء کے ساتھ رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے، اس دوران لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا گیا اور طلباء کا احتجاج بغیر کسی ہنگامہ آرائی کے اختتام پذیر ہوا، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی بہترین حکمت علی پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی جانب سے اُن کی پذیرائی کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More