احتجاج کے دوران تصادم ، تین طلباء اور موٹر سائیکل سوار زخمی

ذرائع کے مطابق سید علی نامی شخص نے پہلے پستول نکالی اور پھر چاقوں کے وار سے تین طلباء کو زخمی کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) طلباء کے احتجاج کے دوران تصادم کے نتیجے میں تین طلباء سمیت ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز سیدو شریف روڈ پر طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو بند کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سید علی نامی شخص موٹر سائیکل پر وہاں سے گز رہا تھا ،موٹر سائیکل سوار نے طلباء سے انہیں راستہ دینے کے لئے کہا جس پر طلباء نے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق سید علی نامی شخص نے پہلے پستول نکالی اور پھر چاقوں کے وار سے تین طلباء کو زخمی کردیا جس کے بعد وہاں موجود طلباء مشتعل ہوگئے اور موٹر سائیکل سوار کی پٹائی کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو وہاں سے نکال لیا، طلباء اور موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More