سیدو اسپتال، لیبارٹریز کا ٹینڈر مخصوص افراد کو دینے کا انکشاف، ایم ایس نے تردید کردی

ایم ایس سیدو اسپتال ڈاکٹر نعیم اعوام نے کہا ہے کہ ٹینڈر کسی کو نہیں دیا، میرٹ کی بنیاد پر کٹیگری اے لیبارٹریز کو ٹینڈر دیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف اسپتال میں صحت انصاف کارڈ کے تحت قائم ہونے والی لیبارٹریز کا ٹینڈر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر کچھ مخصوص افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ایم ایس سیدو اسپتال ڈاکٹر نعیم اعوام نے کہا ہے کہ ٹینڈر کسی کو نہیں دیا، میرٹ کی بنیاد پر کٹیگری اے لیبارٹریز کو ٹینڈر دیں گے۔ذرائع کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدو تدریسی اسپتال میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت مستحق افراد کے لیے جو لیبارٹریز قائم ہونا تھی، ان لیبارٹریز کا ٹینڈر اسپتال انتظامیہ اور ایم ایس سیدو اسپتال کی جانب سے مبینہ طور پر مخصوص افراد کو دیا جا رہا ہے تاہم اس مد میں سرکاری طریقہ ٹینڈر کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کیلئے کسی بھی علاقائی و قومی اخبار میں کسی قسم کا کوئی اشتہار نہیں دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایم ایس سیدو تدریسی اسپتال ڈاکٹر نعیم اعوان نے بتایا کہ ابھی تک ٹینڈر دینے کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے تاہم ٹینڈر کیٹیگری اے لیبارٹریزکو میر ٹ کی بنیاد پر دیا جائیگا ۔عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر قریبی کیٹیگری اے لیبارٹری سر فہرست ہوگی، انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص افراد جھوٹے پرا پیگنڈے کے ذریعے اسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہےہیں مگر جو بھی فیصلہ ہوگا وہ میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More