سیدو شریف اسپتال میں او پی ڈی کے سامنے لمبی قطاریں، مریض خوار ہونے لگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑی تدریسی اسپتال میں او پی ڈی کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، اسپتال انتظامیہ نئے تجربات کرکے مریضوں کو ریلف دینے کے بجائے خوار کرنے پر اتر آئیں،نا پانی کا انتظام نہ دھوپ سے بچنے کا ، مریض شدید گرمی میں بے حال ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑی تدریسی اسپتال میں ائے روز نت نئے تجربات سے مریضوں کو ریلف دینے کے بجائے مزید مشکلات پیدا ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال میں اسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی چٹی کے حصول کے کیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جس کے لیے ایک اوٹ ڈور کاونٹر مختص کیا گیا ہے، او پی ڈی کاونٹر میں مریضوں اور انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا، کاونٹراوٹ ڈور ہونے کی وجہ سے مریض چٹی کے حصول کے لیے شدید گرمی میں لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جہاں پر مریض  کئے گھنٹے رولنے کے چٹی حصول کرلیتے ہیں تاہم کاونٹر کے اس پس نہ صاف پانی پینے کا انتظام ہے اور نہ دھوپ سے بچنے کا۔مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میل فیمل کے لیے الگ انڈور کاونٹر سمیت کاونٹر کے تعداد میں اضافہ کیا جائے اور اور اسپتال انتظامیہ کاونٹر میں بنیادی سہولیات سمیت دھوپ سے بچنے کا پراپر انتظام کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ مریضوں کے مشکلات میں کمی ممکن ہوسکیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More