سیدو شریف اسپتال ،آکسیجن سلنڈر وارڈ پہنچانا کس کی ذمہ داری ؟ وارڈ بوائے یا مریضوں کے رشتہ دار

بھاری آکسیجن سلینڈر کندھوں پراٹھا کر خود وارڈ میں لے جانے پر مجبور ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مریض اور اُن کے رشتہ دار خوار ہونے لگے، آکسیجن سلنڈروں کھندوں پر اُٹھا کر وارڈ پہنچایا جا رہا ہے جبکہ وارڈ بوائے سلنڈر لے جانے سے انکاری ہوگئے ہیں ۔مریضوں کے ساتھ آنے والے رشتہ دار بھاری آکسیجن سلینڈر کندھوں پراٹھا کر خود وارڈ میں لے جانے پر مجبور ہے۔ وارڈ بوائے بےتاج بادشاہ بن گیا۔ ڈاکٹر بھی ان کے سامنے بےبس ہوگئے ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں لائے گئے سیریس مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی وارڈ بوائے کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن میڈیکل سی وارڈ کے وارڈ بوائے مریضوں کے رشتہ داروں کو آکسیجن سلینڈر لانے پر مجبور کر رہے ہیں یہی نہیں بلکہ مریضوں کے ساتھ آئے رشتہ داروں کے ساتھ بد کلامی بھی ان کا معمول بن چکا ہے۔ وارڈ میں موجود مریضوں کے رشتہ داروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں بد انتظامی کا نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا اہلکار مریضوں کے رشتہ داروں کے ساتھ بد اخلاقی نا کریں اور اپنی ڈیوٹی بطریق احسن ادا کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More