سیدو شریف اسپتال میں اینجیوگرافی اور سٹنٹ/سپرنگ ڈالنے کی سہولت کا آغاز

پراجیکٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی کوشیشوں کی وجہ سے ممکن ہوا اور جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کارڈیالوجی ڈیپارٹمینٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں دل کے مریضوں کیلے اینجیوگرافی اور سٹنٹ/سپرنگ ڈالنے کی سہولت شروع ہو گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت ملاکنڈ ڈویژن کے سارے سرکاری ہسپتالوں میں صرف سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مستند اور تجربہ کار ڈاکٹروں کے زیرنگرانی شروع کر دی گئ ہے۔اینجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی میں استعمال ہونے والے سامان اور سپرنگ/سٹنٹ دنیا کی مستند کمپنیوں کے ہیں۔ یہ سہولت صحت سہولت کارڈ کے زریعے بلکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ پراجیکٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی  کوشیشوں کی وجہ سے ممکن ہوا اور جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More