سیدو شریف اسپتال میں کیتھ لیب قائم کردیا گیا

منصوبے کے تحت اب یہاں کے عوام کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی سیدوشریف اسپتال میں ہی ہوگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیدو شریف تدریسی اسپتال میں پہلی بار کیتھ لیب قائم کردیا گیا جس پر 160 ملین روپے کی لاگت آئی ہے ،وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے سیدو شریف تدریسی اسپتال میں کیتھ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔منصوبے کے تحت اب یہاں کے عوام کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی سیدوشریف اسپتال میں ہی ہوگی ۔  سیدوشریف تریسی اسپتال میں پہلی بار  انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی  سہولیات فراہمی کے بعد کیتھ لیب میں  آزمائشی بنیادوں پر کامیاب آپریشن بھی کئے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق  کیتھ لیب کے قیام سے اب امراض قلب کے مریضوں کو پشاور اور ملک کے دوسرے مہنگی ترین اسپتالوں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ اب سیدو شریف اسپتال میں ہی انتہائی کم خرچ پر انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو کیتھ کیب کے قیام کے لیے درخواست کی تھی جس میں انہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور ہنگامی بنیادوں پر کیتھ لیب کے  قیام کویقنی بنایا۔انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان عید کے بعد کیتھ لیب کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More