وکلاء برادری کے حقوق کا حصول اولین ترجیح ہے، محمد نثار

انہوں نے کہاکہ پانچ رکنی اتحادکا پینل 27مارچ کے الیکشن میں بھروپوراندازمیں حصہ لے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وکلاء برادری کے حقوق کا حصول،مسائل کا حل اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہے جسے تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،موقع ملا تو برادری کی خدمت کیلئے دن رات عملی کام کریں گے،سوات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے پانچ رکنی اتحاد کے ساتھی متحرک ہیں،ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن کے عہدہ نائب صدارت کیلئے نامزدامیدوار محمد نثار نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پانچ رکنی اتحادکا پینل 27مارچ کے الیکشن میں بھروپوراندازمیں حصہ لے گا، عوام اور بنچ کے مابین پل کا کرداراداکرنا ترجیحات میں ہے جبکہ برادری کے حقوق کے حصول،مسائل کے حل اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارے پینل میں موجود تمام امیدوار جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو برادری کی مشکلات کو دورکرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،انہوں نے کہاکہ بار کو مزید فعال اور برادری کو مظبوط بنانے کیلئے ہمارے پاس جامع پروگرام موجود ہے جسے الیکشن جیتنے کے بعد عملی جامہ پہنائیں گے،انہوں نے کہاکہ باہمی مشاورت سے ملگری وکیلان،مسلم لائیرزفورم،پروفیشنل لائیرزفورم،وطن پال لائیرزفورم اورپختون لائیرزیونٹ نے پانچ رکنی اتحاد قائم کرکے عہدہ صدارت کیلئے سیدسلطنت خان،جنرل سیکرٹری شپ کیلئے فیصل خان،جائنٹ سیکرٹری حمزہ عرفان،فنانس کیلئے شبیراحمد،لائبریرین سیکرٹری کیلئے فضل اکبر ایڈووکیٹ پر مشتمل پینل بنایا ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت پانچ رکنی اتحاد کے ساتھی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اورہم ایک جذبے کے تحت الیکشن کے میدان میں اترے ہیں انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More