مینگورہ بازار شام کے بعد بند،سیدو بابا بازار سمیت دیگر بازار وں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہی،دکانداروں کا انکشاف

مینگورہ کے مقامی دکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف مینگورہ تک محدود ہو گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر صرف مینگورہ بازار میں لاک ڈاون کے وقت لوگوں پر دکانیں بند کررہے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ بازار کے علاوہ ضلع بھر میں تمام بازاروں میں شام کے بعد ککاروباری سرگرمیوں کے جاری رہنے کا انکشاف، مینگورہ کے مقامی دکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف مینگورہ تک محدود ہو گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر صرف مینگورہ بازار میں لاک ڈاون کے وقت لوگوں پر دکانیں بند کررہے ہیں جبکہ مدین،بحرین،خوازہ خیلہ سمیت سیدو با با بازار شام کے بعد بھی کھلے رہتے ہیں جہاں پر انتظامیہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کرتی۔ مینا بازار کے مقامی دکانداروں نے کہا کہ شام کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ ان پر چھاپے مارے اور کھلی دکانیں بند کردی، جب ہم نے شکایت کی کہ سیدو بابا بازار کھلا ہے تو اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وہ ان کی حدود میں نہیں ہے۔ مقامی دکانداروں نے بتایا کہ سیدو بابا بازار سمیت مدین،خوازہ خیلہ اور دیگر  تحصیلوں میں بھی شام کے بعد کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہے جبکہ وہاں پر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی،ضلعی انتظامیہ کو صرف مینگورہ بازار میں کورونا دکھائی دے رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More