سوات، مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا،روزہ داروں کے اوسان خطا

لوگوں نے انتظامیہ سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ٹماٹر فی کلو قیمت250 روپے سے زائد ہو گئی۔مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف بازاروں میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا ہے، اشیائے خوردونوش کی من مانے نرخ مقرر کردئے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے اقدامات اُٹھانے میں قاصر دکھائی دے رہی ہیں۔ سوات مین ٹماٹر فی کلو قیمت250 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بنڈی کی قیمت تین سو سے زائد ہو گئی ہے، اسی طرح فی کلو زندہ مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان شروع ہوتے ہی تاجروں اور دکانداروں نے چریاں تیز کردی ہے جبکہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More