مینگورہ، آلوچہ توڑنے پر بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا

ملزم نے بچے کے جسم کے متعدد حصوں پر چھڑی کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں درخت سے آلوچہ توڑنے پر دس سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچے کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں دس سالہ بچے شاہد علی نے درخت سے ایک آلوچہ توڑ ا جس پر درخت کے مالک واجد نامی شخص نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم نے بچے کے  جسم کے متعدد حصوں پر چھڑی کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ بچے کے والدین نے اُسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کرالی۔پولیس واقعہ کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More