اوڈیگرام میں داماد کے ہاتھوں ساس اور سسر کا قتل، بیوی زخمی

واقعہ گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ملزم واجد کے ساتھ ان کے والد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اوڈیگرام میں گھریلوں ناچاقی کی بناء پر داماد نے اپنی ساس اور سسر کو فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور والد بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں ملزم واجد ولد خائستہ سکنہ اوڈیگرام نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے سسرال میں فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ملزم کا سسر عمر شیرین اور ساس مسماۃ شمیم اختر موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کی بیوی اور والد فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ملزم واجد کے ساتھ ان کے والد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More