کالام،ہفتہ صفائی مہم میں جنگلات اور مضافات کی صفائی کی گئی

کالام میں جنگل کی صفائی کی جہاں پر سیاحوں نے پلاسٹک کے بوتل اور دیگر اشیاء پھینکے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے وادی  کالام میں ہفتہ صفائی مہم  کا آغاز کردیا، مہم میں جنگلات اور مضافات کی  صفائی کی گئی، ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس کے پچاس سے زائد اہلکاروں نے کالام میں جنگل کی صفائی کی جہاں پر سیاحوں نے پلاسٹک کے بوتل اور دیگر اشیاء پھینکے تھے اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہیرالسلام نے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی کاردگری کا معائینہ کیا۔ انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ، ڈبیلو ایس ایس سی ایک ہفتے تک کالام ، مہوڈنڈ، اتروڑ اور دیگر سیاحتی علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائے گی جس کا مقصد سیاحتی علاقوں کو گندگی سے صاف رکھنا اور باہر سے آئے ہوئے سیاحوں کو علاقے کے بارے اچھا تاثر دینا ہے۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او انجینئرشیدا محمد نے تمام اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں صفائی کو یقینی بنایاجائیں انہوں نے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ خوبصورت علاقوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور گندگی کو نہ پھیلائیں، ڈبلیو ایس ایس سی کے طرف سے رکھے گئے ڈسٹ بین کو استعمال کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More