مینگورہ شہر میں بارش کے بعد صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری رہا، شیدا محمد

امدادی کاروائیوں میں 27 چھوٹے بڑی گاڑیوں کے علاوہ 6عدد ایکسیویٹر،9ڈائنہ اور 2 شیول کے ذریعے متاثرہ جگہوں سے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے جانب سے دوسرے روز بھی صفائی اور ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں بارش کے دوسرے روز بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں اور آپریشنل سٹاف کو متحرک کردیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ امدادی کاروائیوں میں 27 چھوٹے بڑی گاڑیوں کے علاوہ 6عدد ایکسیویٹر،9ڈائنہ اور 2 شیول کے ذریعے متاثرہ جگہوں سے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے اور نکاسی آب اور لنک رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جا رہا ہے جن میں سیدوشریف،فیض آباد،مینگورہ کے ساتھ ساتھ قمبر،اور بلوگرام میں بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار بھاری مشینری کے ذریعے صفائی کے کام میں مصروف عمل ہے ترجمان ڈبلیو ایس ایس سی سوات شائستہ حکیم کے مطابق  گزشتہ روز کی طرح آج بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اضافی اہلکاروں اور مشینری  کے ذریعے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی جاری ہے۔سی ای او شیدا محمد کے ہدایت پر آپریشن منیجر میاں شاہد علی اور اسکی ٹیم ڈپٹی منیجر طاہر خان  اور اسیسٹنٹ منیجر وقاص خان متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور کام کی نگرانی کر رہے ہیں.عوام کسی بھی شکایات یا متاثرہ جگہوں کے نشاندھی کے لئے ہمارے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More