عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کی فراہمی کیلئے خصوصی پلا ن تیار کیا گیا ہے ، شید امحمد

عید الاضحی کے دوران پا نی کی مسلسل فراہمی کے لئے بھی پیشگی ا نتظامات کیے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) واٹر اینڈ سنٹیشن سروسز کمپنی سوات کی سی او شیدا محمد خا ن نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کی فراہمی کیلئے خصوصی پلا ن تیار کیا گیا ہے، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں قربا نی کے جا نوروں کی آلائشوں اور گندگی اٹھا نے کا آپریشن عید کے تین روز میں مکمل کیا جائے گا عید الاضحی کے دوران پا نی کی مسلسل فراہمی کے لئے بھی پیشگی ا نتظامات کیے گئے ہیں عوام کو میونسپل خدمات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ا ن ا خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل میجر آصف سلیم بھی موجود تھے ،سی ای او شیدا محمد خان نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران عوام کو پا نی کی قلت سمیت کسی بھی مشکل اور تعفن و بدبو کا سامنا نہیں کرنا پڑئے گا  مشینوں کی پوری مرمت کیلئے ورکشاپ عید کے د نوں کھلے رہیں گے ا نہوں نے کہا کہ مینگورہ کے شہریوں کے لیے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے گریویٹی واٹر سکیم کیلئے 72 کروڑ روپے فراہم کردئے ہیں جس کی تکمیل کے بعد عوام کو 24 گھنٹے صاف شفاف پا نی فراہم ہوگا اور یہ پا نی آئندہ تیس سالوں کے لئے پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ عید الاضحی  ٰ کے دوران جانوروں کے فضلات اور الائشوں کو بروقت اٹھا نے کے لئے منگورہ میں 300 اہلکارکام کریں گے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے  دوران شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈبیلو ایس ایس سی کے اہلکاروں کے چھٹیاں منسوخ کرد یئے گئے ہیں تاکہ شہر کوبروقت صاف کیا جائے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کے جاسکے انہوں عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کے آلائشوں کو جگہ جگہ پھینکے کے بجائے محلہ اور وار ڈ کے سطح پر ایک ہی مقام پر جمع کیا جائے تاکہ صفائی کے عملے کو آلائشئیں اٹھانے میں اسانی ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More