مٹہ کے رہائشی کا قاتل کالام سے گرفتار کرلیا گیا

ملزم عمران سکنہ مٹلتان کو شہو کالام سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فضل احمد کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سرکل مدین فضل سبحان کی سربراہی میں کالام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مٹہ کے رہائشی فضل احمد کے قتل میں ملوث ملزم عمران کو شہو کالام سے گرفتار کرکے تھانہ کالام کے حوالات میں بند کردیا۔واضح رہے کہ مٹہ کے علاقہ بیدرہ کے رہائشی فضل احمد ولد رشید احمد کو شہو کالام کے مقام پر ٹیکسی ڈرائیور نے قتل کردیا تھا، جس کے بعد ورثاء کی جانب سے مٹہ اور مدین میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔پولیس سے کاروائی تیز کرتے ہوئے نامزد ملزم عمران سکنہ مٹلتان کو شہو کالام سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور قتل کا مقدمہ  درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران مٹہ کا ایک وفد کالام آیا تھا اور مقامی مشران سے ملزم کی گرفتار میں تعاون کی اپیل کی تھی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رہے۔ کالام کے علاقہ مشران نے ملزم کو گرفتار کرکے بذات خود پولیس کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔علاقہ مشران کی کاروائی بھی جاری تھی کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More