ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کیا جا چکا ہے، محمد امین

ان خیالات کا اظہار امیر شہرو سابق ایم پی اے محمد امین نے خواجہ آباد مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کیساتھ گروی رکھ دیاہے،آئے روز عوام پر آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں،ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے، ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ڈویژن بھر میں بھر پور تحریک کا آغاز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر شہرو سابق ایم پی اے محمد امین نے خواجہ آباد مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے، عمران خان اپنی تمام وعدوں اور دعوؤں سے مکر گیا ہے،تبدیلی سرکار بدترین مہنگائی تلے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے،وزیر وں و مشیروں اور منتخب نمایندوں کی کرپشن کی وجہ سے آئے روز عوام کے مسائل ومشکلات میں اضافہ ہورہاہے،جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کریگی جس سے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحد ہوکر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے یک آواز بنیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More