مینگورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز،500 پودے لگائے جائیں گے

13 لاکھ پودے مقامی کسانوں میں تقسیم کردئے گئے ہی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ جنگلات مینگورہ سوات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز، پودا لگاکرموسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز کردیا گیا500پودے سکاؤٹس کے ہاتھوں لگا ئے گئے جبکہ 2000مزیدپودے سوات سکاوٹس کو دیکر لگائے جائیں گے جبکہ 13 لاکھ پودے مقامی کسانوں میں تقسیم کردئے گئے ہیں اور 12لاکھ پودے محکمہ جنگلات خوداس سال سوات کے مختلف علاقوں میں لگائے جائینگے۔ گزشتہ روز چیف کنزر ویٹر فارسٹ ملاکنڈ ریجن تھری فرحت اللہ کی قیادت میں شجر کاری مہم آغاز کردیا گیا، اس موقع پر ڈی ایف او سوات محمد وسیم اوراے ڈی سی ڈی گیٹ صابر احسن بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر شیراڑئی مینگورہ میں سوات  سکاوٹس کے ہاتھوں 500پودے لگائیں۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے چیف کنزر ویٹر فارسٹ نے کہا کہ محکمہ جنگلات سوات کی خوبصورتی اور سر سبز بنانے کیلئے ہر سال لاکھوں پودے لگاتی ہیں جس میں بہت سارے اب درخت بن کر ماحول کو صاف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پودے زمین کی خوبصورتی اور انسان کی ضرورت ہے جہاں آبادی بڑھتی ہے وہاں درخت کم ہوتے جا رہے ہیں لیکن ہم کوشش کرینگے کہ پودوں کو کاٹنے کے بجائے مزید پودے لگائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سرسبز سوات کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ جنگلات خود 12لاکھ پودے لگائیگی جبکہ13لاکھ پودے مقامی کسانوں میں مفت تقسیم کردیئے گئے ہیں، انہوں نے پودوں کے آفادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عوام کو پیغام دیا کہ اپنے آس پاس زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ اپ کے بچوں کو ایک صاف ماحول میسر ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم سب پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے درختوں کی حفاظت کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اور پودے بھی لگائیں۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More