سوات میں ” پلانٹ فار پاکستان ” مہم کا افتتاح کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کے مستقل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگلات کا تحفظ اور پودے لگانا ناگزیر ہے، ملک میں مزید 10 بلین پودے لگائے جا رہے ہیں جنگلات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے جنگلات کا خاتمہ انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے اگر جنگلات ختم ہو گئے تو زمین بنجر ہو جائے گااور 20 سال بعد پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہو جائے گاصوبہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے پہلے مرحلے میں ایک بلین پودے لگائے گئے اور اب دوسرے مرحلے میں پورے مل میں مزید 10 بلین پودے لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سوات چار باغ کیمپس میں وزیراعظم عمران خان کے مون سون پلانٹیشن ” پلانٹ فار پاکستان ” مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا تقریب سے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن، یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر محمد جمال خان اور محکمہ فارسٹ کے کنزرویٹر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان، ممبران اسمبلی وقار خان، سردار خان، یونیورسٹی آف سوات کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر،میاں شرافت علی، ضلع ناظم محمد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر سوات فواد خان، ضلعی انتظامیہ حکام، فارسٹ حکام، طلباء، پروفیسرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر محب اللہ خان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ نسلوں کے مستقل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اد اکریں اور حکومت نے اس حوالے سے جو مہم شروع کی ہے وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے بہتر مفادمیں ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے تحت ایک بلین پودے لگائے تھے اور اب دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں 10 بلین پودے لگائے جا رہے ہیں، کسی بھی ملک کا 25 فیصد رقبہ جنگلات پر محیط ہونا لازمی ہے اور یہ انسانی زندگی کیلئے لازمی جزو ہے اگر جنگلات نہیں ہونگے تو اس سے زمین بنجر ہو کر پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہو جائے گا لہذا اس حوالے سے ہم سب کو سنجیدہ کردار اد ا کرنا ہو گا تاکہ آئندہ نسلوں کا مستقل محفوظ ہو سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More