پانی کا عالمی دن، ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے واک کا انعقاد

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے 16 ارب کی گریویٹی سکیم پر کام جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس نے پیدل واک کا اہتمام کیا، چیف ایگزیکٹیو انجینئر شیدا محمدخان کی سربراہی میں آگہی واک میں انجنیئرز اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی جو نشاط چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے اور پانی کی اہمیت پر گفتگو کی بعد ازاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد نے کہا کہ پانی انسان کیلئے انتہائی اہم اور بنیادی ضرورت ہے لیکن آبادی میں اضافے کی وجہ سے سطح کم ہو رہی ہے اور ضرورت بڑھ رہی ہے مینگورہ شہر کی ضرورت تقریباً گیارہ میلین گیلن ہے اور ہمارے پاس آٹھ میلین گیلن پانی دستیاب ہوتا ہے تو کافی کوششوں سے منیج کر رہے ہیں البتہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے 16 ارب کی گریویٹی سکیم پر کام جاری ہے جو تین سال میں مکمل ہوکر 2046 تک شہر سمیت مضافات کے پانی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا جو 30 ملین گیلن تک صاف پانی فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ گریویٹی سکیم سے ہم کافی پر امید ہیں جس سے کافی مسائل حل ہو جائینگے،پانی کا مسلہ عالمی ہے ہم بھی اس مسئلے کے شکار ہیں لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ تمام شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں اور اپنی کوششوں میں کامیاب ہو رہے ہیں ایک آدھ جگہ مسئلہ ہوگا لیکن وہ بھی اسی وقت حل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تعاؤن اس میں ضروری ہے کہ پانی بے جا ضائع نہ کریں اپنے ضرورت کے مطابق پانی استعمال کریں۔ آگاہی واک میں ڈبلیو ایس ایس سی اور سماجی شخصیات نے حصہ لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More