چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا سوات جیل کا دورہ

دورے کے موقع پر جیل سپرٹنڈنٹ ایوب باچا نے قیدیوں کو دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات جیل سیدو شریف کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرچیئرمین ڈیڈیک سوات نے جیل میں قائم ڈسپنسری، بحالی سنٹر، خواتین وکیشنل سنٹر، کیچن اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملے اور مسائل پر گفتگو کی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے جیل میں قائم وکیشنل سنٹر میں ہنر حاصل کرنے والی خواتین قیدیوں سے بھی ملے اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیادہ تر وقت بحالی سنٹر میں گزرا اور نوعمر قیدیوں سے تفصیلی بات چیت بھی کی۔دورے کے موقع پر جیل سپرٹنڈنٹ ایوب باچا نے قیدیوں کو دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی سے سوات میں تمام سہولیات سے آراستہ جدید جیل کی تعمیر ممکن ہوئی اور قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ہنر سے آراستہ کرنے اور کامیاب شہری بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں جیل عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔چیئر مین ڈیڈیک نے دوپہر کا کھانا بھی قیدیوں کے ساتھ کھایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More