فضل حکیم اور شاہد علی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ریجنل صدر تحریک انصاف فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی خان تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسدادی دہشت گردی کی عدالت میں دوبارہ پیش کردئے گئے جہاں پر سرکاری وکیل نے مزید دس دن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، عدالت نے سرکاری وکیل کی دس دن کئ استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں کو مزید ایک دن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالتی حکم کے بعد تحریک انصاف کے ریجنل صدر فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی خان کو سخت سیکورٹی میں مینگورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا،ریجنل صدر فضل حکیم اور سٹی مئیر نے اس موقع پر کہا کہ کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے اور اب صوبہ میں گونر راج قائم کردیا گیاہے،پی ڈی ایم حکومت گورنر راج کے زریعے ریاستی مشنری کو استعمال کرکے جعلی مقدمات اور سیاستی انتقام کے ذریعے پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More