فضل حکیم اور شاہد علی سوات جیل منتقل، عدالت نے احکامات جاری کئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر فضل حکیم یوسفزئی اور سٹی مئیر شاہد علی خان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ انسداد دہشت کی عدالت میں پیش کردیا گیا ،جہاں پر پی ٹی ائی اور سرکاری وکیلوں کے دلائل کے بعد عدالت نے دونوں رہنماوں کو  جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے دونوں رہنماوں کو سیدو شریف جیل سخت سیکورٹی میں منتقل کردیا،عدالتی پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے ریجنل صدر فضل حکیم یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پولیس کو غیر سیاسی بنایا تھا مگر صوبے میں گورنر راج کے تحت پی ڈی ایم حکومت نے پولیس کے محکمے کو دوبارہ تباہ کرکے سیاسی بنادیا اور اب پولیس پی ڈی ایم حکومت کی بی ٹیم کی طرح جعلی مقدمات بنا کر سیاسی ورکر کی طرح کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں نو مئی پر پوری پاکستان کی نسبت مثالی پر امن احتجاج کیاگیا تھا اور سب ریکارڈ پر ہے کہ سوات میں احتجاج کے دوران ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا گیا مگر پھر بھی پی ڈی ایم کی خواہش پر ہمارے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More