سابقہ ایم پی اے فضل حکیم کے حجرے کے گیٹ پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ ایم پی اے اور ریجنل صدر تحریک انصاف فضل حکیم  یوسفزئی کے حجرہ کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے مگنیٹک بم لگا دیا، پولیس  ذرائع کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی اوربم کو ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حجرہ کے گیٹ پر 870 گرامی بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے بار بار دھمکیوں کی باوجود ریجنل صدر فضل حکیم سے تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی، دھمکیوں کے بعد ریجنل صدر فضل حکیم نے درخواست بھی دے رکھی تھی کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہے۔ فضل حکیم خان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں اور سیکورٹی خدشات کے باوجود پولیس نے سیکورٹی فراہم نہیں کی،مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ، فضل حکیم خان نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بم کو نکارہ بنادیا گیا اور میرے خاندان کے افراد محفوظ رہے،بم نصب کرتے وقت گھر پر میرے بچے اور خاندان کے افراد اور خواتین موجود تھے،انہوں نے کہا کہ واقعہ میں مولوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے کفیر کردار تک پہنچایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More