گل کدہ نمبر3 کا ٹیوب ویل خراب، محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی خاموش

لوگوں نے متعلقہ حکام سے ٹیوب ویل فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے گل کدہ نمبر3 کا ٹیوب ویل گزشتہ تین دنوں سے خراب پڑا ہے جس کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوگ گزشتہ تین دنوں سے اپنی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، کئی بار محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے ۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے ٹیوب ویل فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More