ایم پی اے فضل حکیم خان کی کوششوں سے مینگورہ میں چار جنازگاہ، قبرستان اور پارکنگ پلازہ کی منظوری

اوڈیگرام تا گلی گرام روڈ پر بھی جلد کام مکمل کرلیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چئیر مین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ میں چار جنازگاہوں اور ایک قبرستان کے لئے بات مکمل کرلی ہے جبکہ مینگورہ میں ہتھ ریڑھیوں کے لئے پلازہ کی منظوری بھی دے دی ہے اس کے ساتھ اوڈیگرام تا گلی گرام پر بھی جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بت کڑہ،فیض آباد،اخون بابا اور خواجہ آباد میں چار جنازگاہوں کے لئے فنڈ منظور کرلیا ہے جبکہ خواجہ آباد ٹآون میں قبرستان کے لئے زمین بھی خرید لی ہے، انہوں نے کہا کہ ظفر حیات سپین خان کی درخواست پر اوڈیگرام تا گلی گرام روڈ پر بھی جلد کام مکمل کرلیا جائے گا جبکہ مینگورہ میں ہتھ ریڑھیوں اور کار پارکنگ کے لئے پلازہ بھی منظور کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہ مینگورہ جنازگاہ پر بھی کام کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ہی تمام سہولیات سے آراستہ جناز گاہ تعمیر کرلیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More