کالام میں مبینہ پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان غیرقانونی کھدائی اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کالام میں رات کی تاریکی میں مبینہ پولیس گردی اور چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف کالام کے مشران، نوجوانان اور منتخب نمائندگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کے مطابق پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور سفید ریشوں سمیت کئی معززین کو گرفتار کرکے لے گئے۔مظاہرین نے کہا کہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کرنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان غیرقانونی کھدائی اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے، اس لئے گرفتار کرلئے گئے، تاہم علاقہ مشران کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی کو نہ وارنٹ دکھایا اور نہ گرفتاری کے لئے ان سے بات کی، بلکہ رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، جس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More