کالام میں خاتون سیاح کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، ہوٹل مالک سمیت دو ملزمان گرفتار

ایس ایچ او اقبال خان کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب الرحمان اور ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیاحتی مقام کالام مہوڈنڈ میں سیاح خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے ہوٹل مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شوہر محمد ارسلان کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹینٹ میں داخل ہوکر میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، چاقو تھامے شخص ٹینٹ میں داخل ہوا اور میری مزاحمت پر مجھ پر حملہ کرکے زخمی کر دیا، شور مچانے پر لوگ آگئے اور ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوا۔
سوات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او اقبال خان کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب الرحمان اور ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More