سوات میں تعلیمی بورڈز کی ڈی سنٹر لائزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں تعلیمی بورڈز کی ڈی سنٹر لائزیشن کے خلاف طلبہ پرائیویٹ سکول منیجمنٹ،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین ودویہ ہال سیدو شریف سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمد، پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی اعزاز، تحصیل بابوزئی کے صدر عامر خان، پختون سٹودنٹس فیڈریشن ریجن کے صدر بلا خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری عباس ننگیال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی خودمختاری پر حملہ قابل قبول نہیں، سنگل بورڈ کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیا جارہا ہے جو ہمیں ہر گز منظور نہیں، تعلیمی اصلاحات کے نام پر محکمہ الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کی بے جا مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، سات علاقائی بورڈ ز کی پشاور منتقلی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہا کہ کہ حکومت بورڈز کو ختم کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا چاہتی ہے اور اسکی نہ صرف ہم مزمت کرتے ہیں کہ بلکہ اس سلسلے میں ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،انہوں نے واضح کیا کہ آج ضلع  بھر کی سطح پر احتجاج کرینگے،سوات تعلیمی بورڈ کو ڈی سنٹرلائزیشن پالیسی سے نکالا جائے اور ہمیں مزیدسخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، انہوں نے حکومت سے پالیسی پرنظرثانی کرنے اورڈی سنٹرلائزیشن کا فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More