سوات، سرکاری سکولوں میں امتحانی فیس سے زائد رقم وصولی کا انکشاف

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا عمل شروع، سرکاری سکولوں میں امتحانی فیس میں دو سو سے پانچ سو روپے اضافی وصول کرنے کا انکشاف،طلباء کا کہنا ہے کہ اُن سے اضافی پیسے مانگے جا رہے ہیں تاکہ امتحانی ہال میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے لئے چائے اور کھانے کا بندوبست کیا جا سکیں۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سوات کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے لئے داخلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جماعت نہم کے طلباء دو ہزار اور جماعت دہم کے طلباء پچیس سو روپے جمع کرائیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر سرکاری سکولوں میں طلباء سے اضافی رقم کا تقاضہ کیا جا رہا ہے، سرکاری سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ اُن سے تین ہزار روپے مانگے جا رہے ہیں جبکہ فیس پچیس سو روپے ہیں، طالب علم کے مطابق جب سکول انتظامیہ سے معلومات حاصل کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ امتحانی ہال میں جو اساتذہ ڈیوٹی کے لئے آئیں گے ان کے لئے ان اضافی رقم سے چائے اور کھانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر اُن سے رابطہ نہ ہو پایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More