الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل بحرین میں سیلاب سے متاثرہ 500 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم

تحصیل بحرین کے یونین کونسلوں کالام،اوشومٹلتان،اشورن،بالاکوٹ اور اریانئی کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن نے تحصیل بحرین کے سیلاب سے متاثرہ 500 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیا۔امدادی پیکج الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام تحصیل بحرین کے یونین کونسلوں کالام،اوشومٹلتان،اشورن،بالاکوٹ اور اریانئی کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ نے تفصیلات آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں سالہاسال رفاہی کاموں میں مصروف رہ خدمت کے میدان صف اول کا کردار ادا کرتی ہے،موجودہ سیلابی صورتحال میں کراچی سے چترال تک جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے الخدمت کے فلیٹ فارم سے سیلاب زدگان کی مدد کی۔خوراکی اشیاء کے علاوہ پلوں کی تعمیر ممکن بنائی اور جہاں چیئر لفٹ کی ضرور ت ہوئی تو وہاں فوری طور پر چیئر لفٹس کی تنصیب کی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بحرین سمیت سوات بھر میں سیلاب متاثرین کی مستقل بنیادوں پر مکانات کی تعمیر کا جائزہ لے رہے ہیں،انشاء اللہ جلد از جلد سیلاب متاثرین کا مکانات کی تعمیرکا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More