الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈونرکانفرنس میں ایک کروڑ83 لاکھ امداد کے اعلانات

ہر آفت،مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  الخدمت فاونڈیشن سوات کے زیرا ہتمام ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات نے 183,67226 روپے کے نقد اور اعلانات کئے۔ نکریزے شادی ہال مینگورہ میں منعقدہونے والی اس ڈونر کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی اوراپنی بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔کانفرنس سے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دل کھول کر بے سہاروں کا ساتھ دیا ہے، ہر آفت،مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کو تعلیم کی سہولت سے آراستہ کررہی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھانے والوں کو خراج تحسین کے لائق قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نیک کام سے ملنے والی روحانی آسودگی اور خوشی کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو کسی نہ کسی کردار میں اس سے منسلک ہواور مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا پختہ عقیدہ ہے کہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول اور رفاقت رسول بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے معاشرے کے تمام صاحب حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ اس کارِ خیر میں ذیادہ سے ذیادہ حصہ لیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدرمحمد زادہ نے کانفرنس میں شریک ڈونرحضرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ارفن کیئر پروگرام میں اس وقت 170 یتیم بچے زیر کفالت ہیں اور مزید 170 بچوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے لئے وسائل کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان ملک بھر میں خدمت کے کاموں کا ایک وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے اور کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا عمل جاری ہے اوراس سال مزید یتیم بچوں کا کفالت کا عمل آپ کے عملی تعاون سے شروع ہوجائے گا۔ امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے کہا کہ ڈونرز کا ایک ایک پائی امین ہاتھوں میں درست مقصد میں استعمال ہوتی ہے اور یتیموں کی کفالت سے ذیادہ اور کوئی کام احسن نہیں ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ دل کھول کر بے سہاروں کا ساتھ دیا ہے، ہر آفت،مصیبت اور سانحہ میں الخدمت کے رضار کار عوام کی بلاتفریق اوربے لوث خدمت کر تی ہے۔کانفرنس سے ضلعی سیکرٹری جنید شہاب،سید اظہار اللہ،ڈائریکٹر جنرل خپل کور فاؤنڈیشن محمد،یوسف علی سابق صدر چیمبر آف کامرس،ڈویژنل صدر پیپلر پارٹی ملک اکرم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More